پیرس،25اگست (یو این آئی)فرانس کے شہر بیارٹز میں ہونے والی جی -7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے دنیا کی اہم طاقتوں کے سربراہان پہنچ رہے ہیں جبکہ ہزاروں مخالفین نے پہلے ہی احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیاہے ۔خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جی-7 مخالف مختلف تنظیموں کے کارکنان اور رہنما رواں ہفتہ سے فرانس کے جنوب مغربی علاقہ میں جمع ہونا شروع ہوئے ہیں، تاہم مظاہرے کے منتظمین کا اصرار ہے کہ وہ پرامن رہیں گے ۔جی -7 کانفرنس بیارٹز میں ہورہی ہے ، جہاں سے 30 کلومیٹر دور ریگستانی شہر میں ہفتہ کو ہزاروں افراد جمع ہوئے اور پرامن مظاہرہ کیا۔
