جودھپور : بعض اشخاص کے لئے عمر محض نمبر ہوتی ہے ۔ یہ بات راجستھان کے جودھپور سے تعلق رکھنے والے معمر وکیل لیکھ راج مہتا نے ثابت کردی ہے ۔ گزشتہ جمعہ کو وہ 100 سال کے ہوگئے لیکن اب بھی وہ اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ورچول سماعتوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ قانون کے شعبہ میں لیکھ راج مہتا معزز شخصیت رہے ہیں ، اُنھوں نے کئی سابق چیف جسٹس آف انڈیا ، چیف منسٹرس اور انٹرنیشنل کورٹ ججس کو بھی تعلیم دی ہے ۔ اُنھوں نے فلم ایکٹر سلمان خان کا کالا ہرن شکار کیس بھی لڑا تھا اور وہ سلمان کو اُن کا ویزا دلانے میں کامیاب رہے جس کے بعد وہ بیرون ملک سفر کرتے ہوئے شوٹنگ میں حصہ لے سکے ۔ لیکھ راج مہتا کا کہنا ہے کہ سینئر سٹیزنس کو صبح سے لے کر دن بھر اپنے اوقات درست رکھنے چاہئے ۔
اُنھیں طئے کرلینا چاہئے کہ وہ کیا کھائیں گے اور کیا نہیں ۔