ساؤتھمپٹن ۔ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹسٹ میں فواد عالم کی کم و بیش 11 سال بعد ٹیم میں واپسی پر پہلی اننگز صفر پر تمام ہوگئی تاہم وہ طویل وقفے کے بعد ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ان سے قبل یونس احمد نے 17سال اور 111دن بعد ٹسٹ کھیل کر پاکستانی ریکارڈ قائم کیا تھا جو 2 نومبر 1969ء کو نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور ٹسٹ کے بعد 21 فروری 1987ء کو ہندوستان کیخلاف جے پور ٹسٹ میں کھیلے تھے اور اس عرصے میں 104ٹسٹ میچز کا انعقاد ہو چکا تھا جبکہ فواد عالم نے دس سال اور259 دن کے دوران 88 ٹسٹ میچوں کے بعد اپنی واپسی ممکن بنائی جو اپنا گزشتہ ٹسٹ نیوزی لینڈ کیخلاف ڈونیڈن میں نومبر 2009ء میں کھیلے تھے اور اس ٹیم میں شامل کوئی پاکستانی کھلاڑی اب ٹسٹ کرکٹ میں موجود نہیں کیونکہ شعیب ملک اور محمد عامر مختصر فارمیٹ تک محدود ہو گئے ۔