برلن۔ 16سالہ یوسوفا موکوکو جرمن فٹبال لیگ بنڈسلیگا کی تاریخ میں کرئیر کا آغازکرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔16 ویں سالگرہ کے اگلے ہی دن انھوں نے بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے ہیرتھا کے خلاف میچ کے آخری 5 منٹ میدان میںگزارے، اس مقابلے میں ان کی ٹیم نے 2-5 سے کامیابی حاصل کی۔ کیمرون میں پیدا ہوئے یوسوفا نے کلب کی انڈر19 ٹیم کی جانب سے اس سیزن میں 4 میچز کے دوران 13 گولز کئے ہیں۔ابتدائی چند مقابلوں میں ہی درجن سے زیادہ گولز سے انہوں نے اپنا لوہا منوالیا ہے۔