س17 ستمبر یوم انضمام شکوک سے بالاتر

   

بی جے پی اور ہم خیال جماعتیں متنازعہ بنانے کوشاں ، تلنگانہ بھون میں پرچم کشائی کے بعد کیشو راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل و رکن راجیہ سبھا کے کیشو راؤ نے کہا کہ آج یوم انضمام ہے اس مسئلہ پر کوئی تنازعہ ہی نہیں ہے ۔ لیکن بی جے پی اور اس کی ہم خیال جماعتوں کی جانب سے 17 ستمبر کو متنازعہ بناتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آج ٹی آر ایس کے ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون میں قومی پرچم لہرانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے کیشو راؤ نے کہا کہ 15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا ہے ۔ اس کے ایک سال بعد 17 ستمبر کو تلنگانہ کا انضمام ہوا ہے ۔ جس کے بعدہی ملک پوری طرح آزاد ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ صرف اور صرف سیاسی مفادات کی خاطر 17 ستمبر کو متنازعہ بناتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے سابق رکن قانون ساز کونسل بی وینکٹیشورلو نے 17 ستمبر پو اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کو متنازعہ بنانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر اس وقت سارے ملک کے لیے رول ماڈل بن گئے ہیں اور تلنگانہ پر گلابی جھنڈے کا راج چل رہا ہے ۔ جس سے سماج کے تمام طبقات مطمئن ہیں اور اپنے آپ کو محفوظ تصور کررہے ہیں ۔۔ N