س18سالہ روڈیگو کی پہلے ہی میچ میںہیٹ ٹرک

   

بارسلونا۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال چیمپئنز لیگ میں چھوٹا نام بڑا کام کی مثال ثابت ہو گئی، 18 سالہ برازیلی کھلاڑی روڈریگو نے گولزکی ہیٹ ٹرک کر کے بڑے بڑوں کو چیلنج کر دیا، شاندار مظاہروں سے رئیل میڈرڈ کی گالاٹاسرے کو 0-6 سے شکست دی ۔ میگا ایونٹ میں چھوٹا میچ بڑی کارکردگی سے توجہ کا مرکز بن گیا، چمپئنز لیگ گروپ ای میں رئیل میڈرڈ اور گالاٹاسارے آمنے سامنے ہوئے۔18 سالہ فارورڈ روڈریگو نے پہلے ہی مقابلے میں سنسنی خیز مظاہرہ کیا اور چوتھے، ساتویں منٹ اور پھر انجری ٹائم کے گول سے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ فٹبال میگا ایونٹ میں چھوٹے نام نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا۔ میچ کے 14 ویں منٹ میں راموس نے پنلٹی کک کو کامیاب بنایا، سوپر اسٹارکریم بینزیما نے دو مرتبہ گیند کو جال میں ڈالا، 6-0 کی کامیابی نے فٹبال پرستاروں کو خوب دیوانہ کیا۔برازیل سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی نے شاندار مظاہرہ کیا اور انہیں مستقبل کے نیمر کا لقب مل گیا۔