سنگرور (پنجاب)۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ڈھائی سالہ لڑکا فتح ویر سنگھ جمعرات کو ایک غیراستعمال شدہ بورویل جس کی گہرائی 150 فیٹ ہے، کھیل کے دوران گر پڑا۔ 92 گھنٹے گذرنے کے باوجود اس کو باہر نکالنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام میں پیش آیا۔ جب وہ بھگوارا میں اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا۔ بورویل جس پر کپڑا ڈھکا ہوا تھا، لڑکا اتفاقی طور پر اس میں گر پڑا۔ اس کی ماں بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ ساری کوششوں کے باوجود اس کو باہر نہیں نکالا جاسکا کیونکہ بعض تیکنیکی وجوہات کی بناء پر بچاؤ کام روک دینا پڑا لیکن اس کو آکسیجن مسلسل پہنچائی جارہی ہے۔ این ڈی آر ایف ٹیم پولیس، مقامی دیہاتی افراد اور والینٹرس کی مدد سے لڑکے کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بچاؤ ٹیم اس بورویل کے متوازی 2 تا 3 فیٹ چوڑے بورویل کو کھودے ہیں تاکہ ایک افقی زاویہ سے فتح ویر سنگھ کو بچایا جاسکے۔ 92 گھنٹے گذرنے کے باوجود لڑکے کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ نکالنے میں ناکامیاب رہا ہے۔
