کے ٹی آر نے ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے پارٹی قائدین کو آپسی تال میل سے کام کرنے کا مشورہ دیا
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے 2 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی آر ایس جھنڈا تہوار کو بڑے پیمانے پر انعقاد کرنے کا پارٹی کیڈر کو مشورہ دیا ہے ۔ کے ٹی آر نے آج وزراء ، ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان قانون ساز کونسل ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ارکان ضلع پریشد ، میونسپل صدر نشین اور ٹی آر ایس کے سینئیر قائدین کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے ٹی ار ایس جھنڈا تہوار پروگرامس کے عمل آوری پر مشورے دئیے ۔ ریاست کے ہر گاؤں اور ہر وارڈ میں پارٹی جھنڈا لہرانے کی اپیل کی ۔ پارٹی کے قائدین کو آپسی تال میل کے ذریعہ پارٹی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دن دہلی میں پارٹی دفتر کے سنگ بنیاد پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے علاوہ پارٹی کے اہم قائدین اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ جھنڈا پروگرام کے بعد ستمبر میں دیہاتوں سے اضلاع سطح تک پارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ اس کے بعد پارٹی کے صدر و چیف منسٹر ریاستی سطح کی عاملہ تشکیل دیں گے ۔ کے ٹی آر نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی کی ابتدائی رکنیت رکھنے والوں کو ہی تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں میں نمائندگی دیں ۔ کمیٹیوں میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کو 50 فیصد نمائندگی دینے پر زور دیا ۔ اگر یہ نمائندگیاں نہیں دی گئی تو کمیٹیاں کارکرد نہیں رہیں گی ۔ پارٹی کی محاذی تنظیموں کے ساتھ سوشیل میڈیا کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا مشورہ دیا ۔ شہر حیدرآباد میں بستی اور ڈیویژنس سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ حیدرآباد میں کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔ N