ممبئی: ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2021-22سیشن کے لئے گھریلو کرکٹ کی واپسی کا آج اعلان کیا اور یہ سیشن 21ستمبر 2021سے سینئر خواتین ون ڈے لیگ کے ساتھ شروع ہوگا۔ اس کے بعد سینئر خواتین ون ڈے چیلنجر ٹرافی 27اکتوبر سے ہوگی۔ سید مشتاق علی ٹرافی 20اکتوبر سے شروع ہوگی اور اس کا فائنل 12نومبر کو کھیلا جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ سیشن میں منسوخ رہی رنجی ٹرافی تین مہینے کی مدت میں 16نومبر سے 19فروری تک کھیلی جائے گی۔ وجے ہزار ے ٹرافی 23فروری 2022سے 26مارچ 2022تک کھیلی جائے گی۔کل ملاکر 2127ڈومیسٹک میچ مرد اور خواتین زمروں میں مختلف عمر زمروں میں اس سیشن میں کھیلے جائیں گے ۔ بی سی سی آئی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ لوگوں کی سیکورٹی پہلی ترجیح رہے گی۔