پرسٹینا: کوسووو میں پارلیمنٹ نے 38 سالہ خاتون رہنما فیوزا عثمانی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے ۔ فیوزا عثمانی کو ملک میں خواتین کے ل لئے ایک رول ماڈل کے طورپر دیکھا جاتا ہے ۔ وہ کوسووو میں اعلٰی منصب پر پہنچنے والی دوسری خاتون ہیں۔ عثمانی نے اپنے کریئر کا آغازا ایک نو عمر سماجی کارکن کے طور پر کیا۔ انہوں نے پرسٹینا میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں امریکہ کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے پوسٹ گریجویشن کیا۔ اب وہ اپنے ملک کی صدر منتخب کر لی گئی ہیں۔
