س45سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے مفت ٹیکہ اندازی جاری

   

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت کی جانب سے CoWIN سافٹ ویئر کے ذریعہ قبل ازیں بکنگ کی بنیاد پر 45سال سے زیادہ افراد کی ریاست کے تمام سرکاری مراکز پر مفت ٹیکہ اندازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈائرکٹر صحت عامہ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں واقع گورنمنٹ کووڈ ویکسینیشن سنٹرس میں یومیہ 200 افراد کو ویکسین دیا جارہا ہے ۔ جب کہ ریاست کے دوسرے مقامات پر 100 اہل افراد کو ٹیکہ دینے کی سہولت دستیاب ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ٹیکہ اندازی کیلئے ویکسین ابھی دستیاب نہیں ہے ۔