٭ اسرائیل کی اینٹی کوئیٹیز اتھاریٹی نے کہا ہیکہ محققین نے 5000 سال قدیم کافی وسیع شہر کی باقیات دریافت کئے ہیں۔ اتھاریٹی نے اسے کاسنوپولیٹن اور منصوبہ بند شہر قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ شہر کانسہ کے دور کی آبادی معلوم ہوتا ہے۔ یہ تقریباً 160 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور لگ بھگ 6000 افراد کا مسکن رہا ہوگا۔ اس شہر کو ایک ہائی وے پراجکٹ کیلئے تیاریوں کے دوران دریافت کیا گیا۔