حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چند افراد بہتر صحت کے لیے ڈائیٹ فالو کرتے ہیں ۔ باوجود اس کے کوئی نہ کوئی بیماری کا شکار رہتے ہیں ۔ کئی ایسے بھی لوگ ہیں جو ڈائیٹ فالو ہی نہیں کرتے پھر بھی وہ صحت مند رہتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی کسی ایسے شخص کے بارے میں سنا ہے جو بغیر نہائے اور صاف صفائی کے 67 سال سے غلاظت میں زندگی گذار رہا ہے ۔ 87 سالہ اس ضعیف شخص کا لائف اسٹائل دیکھ کر یقینا ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔ اس 87 سالہ ایرانی شخص 67 سال سے زیادہ عرصے سے نہایا نہیں ہے ۔ اس کی غذا جنگلی جانور کبوتر اور خرگوش وغیرہ ہے اور گندے پانی کے نالوں کا پانی پیتا ہے اور وہ غاروں میں تنہا رہتا ہے ۔ اس ضعیف شخص کی طرز زندگی اور بہتر صحت کو دیکھ کر سائنسداں اور ماہرین حیران ہیں ۔ گاوں والوں نے اس ضعیف شخص کے لیے ایک جھونپڑی تعمیر کر کے دی ہے ۔ تہران کے اسکول آف پبلک ہیلت کے ایک اسوسی ایٹ پروفیسر نے اس ضعیف شخص کا طبی معائنہ کیا ۔ اگرچہ کہ اس ضعیف شخص نے 67 سال سے غسل نہیں کیا مگر اس کے جسم میں کوئی بیکٹریا نہیں پایا گیا اور وہ پوری طرح صحت مند ہے ۔ ۔ن