لکھنو۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس وباء کے درمیان لکھنو کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے مائیگرنٹس ورکرس کو 80سالہ قلی مجیب اللہ روزآنہ 8تا 10گھنٹے فری سرویس مہیا کرا رہے ہیں ۔ مجیب اللہ نے مسافرین کیلئے اپنی فری سرویس کو خدمت قرار دیا اور کہاکہ وہ اپنے سرپر 50کلوگرام وزن آسانی سے اٹھاسکتے ہیں۔ مجیب اللہ کا ماننا ہے کہ یہ ان کا فرض ہے اور فرض کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ۔