س92سالہ کسان رام ریڈی کے گیت سے کانگریس قائدین متاثر

   

ریونت ریڈی نے قدم بوسی کے ذریعہ آشیرواد حاصل کیا
حیدرآباد۔/28 نومبر،( سیاست نیوز) کسان احتجاج کے دوران 92 سالہ کسان رام ریڈی نے کسانوں کے مسائل پر گیت پیش کرتے ہوئے ہر کسی کا دل موہ لیا۔ چٹیال سے تعلق رکھنے والے رام ریڈی احتجاج میں کل سے شامل ہیں۔ انہوں نے آج دیگر فنکاروںکے ساتھ شامل ہوکر ایک متاثر کن گیت گایا۔ اس گیت میں کسانوں کی ابتر صورتحال اور مشکلات کا احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر کسی کو کھانا فراہم کرنے والے کسان آج خود دھان کی خریدی مراکز پر کھانے کو ترس رہے ہیں۔ اس گیت سے متاثر ہوکر ریونت ریڈی نے انہیں اسٹیج پر طلب کیا۔ ریونت ریڈی نے 92 سالہ کسان کی قدم بوسی کرتے ہوئے آشیرواد حاصل کیا اور تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھی کسان رام ریڈی کی بھرپور ستائش کی اور کسان جدوجہد میں حصہ لینے کا تیقن دیا۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 92 سالہ کسان احتجاج میں ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ر