شائد کانگریس کو میری خدمات کی مزید ضرورت نہیں رہی : سنجے نروپم

   

ممبئی 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے آج کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کو ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ممبئی میں اسمبلی انتخابات کیلئے صرف ایک نام کی تجویز پیش کی تھی ۔ انہیں پتہ چلا ہے کہ اس ایک نام کو بھی مسترد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے قیادت سے پہلے بھی کہا تھا کہ اگر یہ ایک ٹکٹ نہیں دیا گیا تو وہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے ۔ وہ مہم کا حصہ نہیں رہیں گے اور یہ ان کا قطعی فیصلہ ہے ۔