شائقین کو اسٹیڈیم میںداخلہ ملنے کی امید

   

لندن۔ کورونا بحران کے درمیان انگلینڈ کی حکومت نے پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعہ اکتوبر میں اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلہ دینے کے ساتھ کھیلوں کو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انگلینڈ میں جون کے مہینے سے ناظرین کے بغیر اسنوکر ، فٹ بال ، کرکٹ سمیت کچھ کھیلوں کو شروع کردیا گیا ہے ۔انگلش وزیراعظم بارس جانسن نے کہا ہم اکتوبر سے اسٹیڈیم میں ناظرین کو داخلہ دینے کے ساتھ ہی بزنس پروگرام سمیت کچھ ضروری کانفرنس کی اجازت دے سکتے ہیں۔