کراچی ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بے مقصد ہوگا، اگر تماشائی نہیں ہوں گے تو ورلڈکپ بھی نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا متاثر ہے۔ پاکستان بھی اس کورونا کا شکار ہے، ان حالات سے نکلنے، معاملات دوبارہ پہلے جیسے ہونے اور میدان دوبارہ آباد ہونے میں وقت ضرور لگے گا۔معین خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہوا تو اس میں تماشائی بھی ہوں گے، ورنہ ورلڈکپ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس سال آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور منتظمین اس کے حوالے سے مختلف متبادل پر غور کر رہے ہیں۔
