شائقین کے بغیر کھیل میں ہوا نقصان:اسٹوکس

   

ساوتھمپٹن ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ ہارنے کے بعد قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر بہت اچھا لگا لیکن کھلاڑیوں کو مداحوں کے درمیانکھیلنے کی عادت ہے اور ان کے بغیر کھیلنے سے ہمیں نقصان ہوا۔اسٹوکس نے باقاعدہ کپتان جو روٹ کی جگہ میچ کی کپتانی سنبھالی اور اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹوکس نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو تیاری کے لئے پورا وقت ملا ہے ۔ ہم تین چار ہفتے قبل پریکٹس کیمپ میں پہنچے تھے اور ویسٹ انڈیزکی ٹیم مانچسٹر میں تھی۔ یہ ایک بہت ہی سخت میچ تھا اور پانچویں دن میچ اور زیادہ دلچسپ ہوگیا۔انہوں نے حریف ٹیم کو دیئے گئے200 رنز کے ہدف کے بارے میں کہا کہ آپ کو اعتماد ہونا چاہئے کیونکہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے زیادہ اسکور نہیں کیاہے توآپ پہلے ہی ہارنا شروع کردیں گے ۔ اگرچہ ہمیں پہلی اننگز میں زیادہ رن بنانا چاہئے تھے ۔ ہم نے دوسری اننگز میں عمدہبیٹنگ کی لیکن وہ اچھی طرح سے نہیں کھیل پائے ۔کپتان نے مزید کہا کہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ صحیح تھا لیکن ہمیں بورڈ پر مزید رنز درج کرنے چاہئے تھے ۔ ہمیں کم سے کم400 یا500 رنز بنانا چاہئے تھے تاکہ مقابلہ ہمارے حق میں ہو۔ ہم موقع کو اتنے اچھے انداز میں نہیں بناسکے لیکن بیٹسمینوں کے لئے سیکھنے کا یہ ایک اچھا موقع تھا۔