بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی واقعہ پر پولیس کی تحقیقات کے بعد کارروائی
حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر شائین ہاسپٹل سانحہ کی تحقیقات میں پولیس نے پیشرفت اختیار کرلی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ہاسپٹل کے ایم ڈی سنیل کمار ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس ہاسپٹل میں گزشتہ دنوں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں جو بچوں کے خصوصی وارڈ میں سی آئی سی یو میں پیش آیا تھا۔ اس حادثہ میں ایک بچہ فوت اور دیگر 4 شدید جھلس گئے تھے۔ اس حادثہ کے بعد حاصل شدہ شکایت پر پولیس کارروائی کررہی ہے اور بلدی حکام کی جانب سے بھی اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا گیا۔ جہاں کسی بھی قسم کے حفاظتی بالخصوص آگ سے حفاظت کے انتظامات نہیں کئے گئے۔ پولیس بھی حفاظتی انتظامات نہ کرنے کی صورت میں بچہ کی موت پر انتظامیہ کو قصور وار ٹھہرایا ہے اور اس سلسلہ میں ایم ڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے علاوہ دیگر 4 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔