شاتا واہانہ یونیورسٹی میں 17 جولائی کو داخلہ امتحان

   

کریم نگر : شاتاواہانہ یونیورسٹی (کریم نگر) میں پولی ٹیکنک کورسز میں داخلے کے لئے امتحان 17 جولائی کو ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولی سیٹ امتحان کے کوآرڈی نیٹر جی اپاراؤ نے بتایا کہ ضلع بھر میں 4،112 افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔12 سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔ ٹیسٹ صبح 11 بجے سے دو پہر 1.30 بجے تک لیا جائے گا۔ امیدواروں کو صبح 9.30 بجے تک کیمپوں مرکز تک پہنچنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔