شاداب خان کپتان مقرر

   

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف تین ٹی مقابلوں کی سیریز میں شاداب خان کپتان ہوں گے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز میں پی ایس ایل میں شریک نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، سینئر پلیئرزکو آرام اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے، نئے کھلاڑیوں کو ابھی سے تیارکرنا پڑے گا، ہمیں اب ورلڈ کپ کا سوچنا ہے۔امید ہے کہ پی ایس ایل کا تجربہ نئے کھلاڑیوں کو کام آئے گا اور ٹیم کیلے نئے کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔