لاہور: آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمودکو دورہ زمبابوے کیلئے پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔ علاوہ ازیں، بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے اسکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔ لیگ اسپنر زاہد ابتدائی طور پر زمبابوے کیخلاف ٹسٹ اسکواڈ جبکہ فخر جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی او ڈی آئی اسکواڈ کا حصہ تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔