شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش قیاسی

   

لاہور۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کا م ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی نئی نویلی دلہن سامعیہ آرزو نے اسپنر شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش قیاسی کر دی ہے۔حسن علی کے نکاح کے موقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔ دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ رسم کے مطابق ہارجلد ٹوٹے تو شادی جلد ہوتی ہے اور ہار جتنے حصوں میں تقسیم ہو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں تاہم شاداب خان نے کہا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں والدین کی مرضی سے شادی کروں گا۔