ڈاکٹرمحمدوزارت رسول خان کوخراج عقیدت۔ طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد۔30اکٹوبر ۔ ( پریس نوٹ) ۔ شاداں ڈگری کالج فاربوائز اورشاداں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹیڈیز کے 30 ویں گریجویشن ڈے کے موقع پر495طلبہ کو ڈگریاں پیش کی گئیں۔ محترمہ شاداں تہنیت سکریٹری شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کی زیر سرپرستی اور ڈاکٹرمحمدشاہ عالم رسول خان چیئرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کی زیرنگرانی 30؍اکٹوبرکو یہ تقریب منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر زہرہ خان جائنٹ سکریٹری سوسائٹی ‘ پروفیسر جہانگیر صدر شعبہ بزنس مینجمنٹ، پروفیسر سمیتاسمرانی چیئرمین بورڈ آف اسٹڈیز عثمانیہ یونیورسٹی، جناب ساحل رسول خان ڈائرکٹر شاداں ایجوکیشن سوسائٹی، پروفیسرالیاس الرحمن پرنسپل ڈگری اینڈ ایم بی اے کالج‘ پروفیسر احمداللہ خان اڈوائزر پی سی ایم بی نے اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی‘ جبکہ جناب ایم رحمن شریف اوایس ڈی شاداں ایجوکیشن سوسائٹی اورڈائرکٹر ڈاکٹرخلیق الرحمن نے مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹرمحمدشاہ عالم رسول خان نے طلبہ کو ان کی کامیابی کیلئے مبارکباد پیش کی اورتلقین کی کہ وہ خود کو اس عظیم ملک ہندوستان کے اچھے اورذمہ دار شہری ثابت کریں ۔ انہوں نے ان طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا‘ پرنسپال اورفیکلٹی ممبرس کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے طلبہ کے کیرئرکو سنوارنے میں اہم رول اداکیا۔ڈاکٹرزہرہ خان نے کالج انتظامیہ ‘پرنسپال ‘ اسٹاف‘ طلبہ اوران کے سرپرستوں کو ان کے کارہائے نمایاں کیلئے مبارکباد پیش کی۔ پروفیسرالیاس الرحمن نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں کامیابی کیلئے مبارکبادپیش کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ بھرپورتوانائیوں اوردوراندیشی کے ساتھ اپنے مستقبل میں قدم رکھیں۔ پروفیسر الیاس الرحمن نے ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروفیسرالیاس الرحمن نے ڈاکٹرمحمدشاہ عالم رسول خان کو خراج تحسین پیش کیا جو حسن وخوبی کے ساتھ اپنے والد مرحوم کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اعزازی مہمان پروفیسر وائی جہانگیر‘ پروفیسر سمیتا سمبرانی‘ جناب رحمن شریف ‘ پروفیسر احمداللہ خان نے اپنی تقاریر میں ڈاکٹر وزارت رسول خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کی۔پروفیسر جہانگیراورپروفیسرسمیتی سمرانی نے ڈگری بوائزاورایم بی اے کالج کی کارکردگی ‘ نتائج‘ تعلیمی معیارکی ستائش کی اورکہاکہ ڈاکٹر محمدوزارت رسول خان مرحوم اورموجودہ چیرمین ڈاکٹرمحمدشاہ عالم رسول خان تعلیمی میدان کی دومثالی شخصیات ہیں اورعثمانیہ یونیورسٹی ان کے نام سے ان کی خدمات کااعتراف کیا ہے۔ محترمہ شاداں تہنیت سکریٹری سوسائٹی اورچیئرمین ڈاکٹرمحمدشاہ عالم رسول خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد اوران کے مستقبل کیلئے نیک تمنائیں پیش کیں۔ مسز ماریہ تحسین اور سواتی ریڈی نے ابتداء میں خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر سلمہ نے شکریہ اداکیا ۔ دوپہر کے سیشن میں نئے طلبہ کی خیرمقدمی اورگریجویٹ طلبہ کی وداعی تقریب منعقدہوئی۔ـ