شاداں انجینئرنگ کالج کے طلبہ کا انڈسٹریل ٹور الکٹریکل سب اسٹیشن کا عملی مشاہدہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شاداں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے بی ٹیک ( الیکٹریکل ) سال آخر کے طلبہ کا انڈسٹریل ٹور سب اسٹیشن پتی گڈہ بیگم پیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے عملی مشاہدہ کروایا گیا ۔ اس کی نگرانی ایچ او ڈی عامر علی خاں نے کی جب کہ فیکلٹی ممبران شیام ناتھ ، سنیل کمار ریڈی اور کونڈومشی نے معاونت کی ۔ مسٹر راجندر کاملے اے ای نے محکمہ الیکٹریسٹی کے مختلف شعبہ جات کا عملی مشاہدہ کروایا ۔ مسٹر خواجہ علی شعیب سکریٹری ماسٹر مائنڈس سانویشن نے پروگرام کے انعقاد میں مکمل تعاون کیا ۔۔