شاداں انجینئرنگ کالج کے فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرم کا آن لائن انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( راست ) : شاداں انجینئرنگ کالج کے الکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے تحت فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام یف ڈی پی کا آن لائن انعقاد عمل میں آیا ۔ ماسٹر مائینڈس سوسلیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں مسٹر راجندر کالمبے نے الکٹریکل انجینئرنگ کے مختلف شعبہ جات کا احاطہ کرتے ہوئے دوران کورس اور مابعد تکمیل کورس ضروریات سے واقف کروایا اور کوویڈ 19 کے بعد بدلے ہوئے حالات کے تناظر میں کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ ماہر تعلیم ایم اے حمید نے آن لائن کلاس اور ورک فرم ہوم کے جدید طریقہ سے واقف کروایا جو رائج ہوچکا ہے ۔ مسٹر خواجہ علی شعیب نے اپنے سیشن میں کہا کہ زوم میٹنگ کے ذریعہ جو آن لائن طریقہ ہے اس کو لکچرس دیتے ہوئے کلاس روم بناکر لکچررس موثر تدریس کی مساعی کریں ۔ پرنسپل مسٹر عتیق الرحمن ، عامر علی خاں ، سنیل سومناتھ ، پروفیسر منیم نے پروگرام کے انعقاد کی اعانت کی ۔ لکچررس اور ریسرچ اسکالرس نے اس میں حصہ لیا ۔۔