شادنگر، تماپور میں ریونت ریڈی کا شاندار خیرمقدم

   

شاد نگر ۔ 30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جوں جوں انتخابات قریب آرہے ہیں اپوزیشن جماعتیں عوامی تحریک کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر پی ایس پی ایس سی پیپر لیک ہونے کے معاملہ اور دیگر امور کو لے کر دھرنوں، ایجی ٹیشن اور ریلیوں سے ان کے قریب جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں حکمران جماعت کے خلاف اپوزیشن کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اس تناظر میں ریونت ریڈی کے محبوب نگر کے دورے کے دوران پارٹی انچارج “ویرلاپلی شنکر” نے شاد نگر حلقہ کتور منڈل کے تما پور میں ایک شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں 600 بائیکس اور 50 کار گاڑیوں میں شادنگر حلقہ کے قائدین جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ ویرلاپلی شنکر نے قافلہ کے انتظامات کے ساتھ حلقہ کے کونے کونے سے کارکنوں کو محبوب نگر میں منعقد بے روزگاری جلسے میں شرکت کر کے لیے روانہ ہوئے۔ پی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی آمد کے موقع پر لوگوں کا اور کانگریس پارٹی کارکنان کا ہجوم تما پور چوراہا کے پاس موجود تھا۔ ریونت ریڈی نے تما پور میں کارکنوں کو تھوڑی دیر توقف کرتے ہوئے پارٹی کارکنان اور عوام سے مصافحہ کرتے ہوئے ہاتھ ہلا کر استقبال کرنے والوں کو جواب دیا۔ ریونت ریڈی نے وی شنکر کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر محبوب نگر کے لیے روانہ ہوگئے۔