شادنگر بار ایسوسی ایشن کی نئی مجلسِ عاملہ کی حلف برداری تقریب

   

شادنگر 2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی مجلسِ عاملہ کی حلف برداری تقریب پیر کی دوپہر نئے صدر بیرنگوڈا جگن موہن ریڈی کی قیادت میں شاندار طریقہ سے منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ریاستی بار کونسل کے اراکین سنیل گوڑ اور اے وی کرشنا راؤ بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں نئی بار ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ حلف لیا۔ اس موقع پر صدر بیرنگوڈا جگن موہن ریڈی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر سینئر وکلاء نے کہا کہ شادنگر کورٹ کو رنگا ریڈی ضلع میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ تقریباً 40 سال قبل چار وکلاء کے ساتھ منصف کورٹ کے طور پر شروع ہونے والی یہ عدالت آج 168 اراکین کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹ کے طور پر ترقی کر چکی ہے ، جو کہ علاقہ کی ترقی کی علامت ہے۔معزز سینئر وکلاء ایم اے کریم، کانچی راج گوپال، چیندی مہندر ریڈی و دیگر نے نئی اور سابقہ مجلسِ عاملہ کے اراکین کو پھول مالائیں اور شالیں پیش کرکے مبارکباد دی۔ بعد ازاں پانچویں مرتبہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر حلف لینے والے جگن موہن ریڈی کو گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی گئی۔ اس تقریب میں شادنگر بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر صبیحہ سلطانہ، جنرل سیکریٹری چککلی سرینواس مورتی، جوائنٹ سیکریٹری سری کانت گوڑ، خازن ایم ڈی رحیم الدین، اسپورٹس اینڈ کلچرل سیکریٹری ڈیاگ شنکر، لائبریری سیکریٹری جیا امّاں ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران گنجائی نرسملو، کنکمّلی، گودور گنیش، ریولی وجئے کمار گوڑ، سنیتا، پبّے سری شیلم، نریش، گودور پرشانت، پاتھلاوت روپ سنگھ، سنتوش نائک اور دیگر سینئر و جونیئر وکلاء موجود تھے ۔