شادنگر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن : رکن اسمبلی

   

شادنگر۔ 10 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر شہر تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ میونسپل حدود میں بنیادی سہولیات کی مکمل فراہمی کے لیے حکومت سے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں ، فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز شادنگر کے سرکاری ایم ایل اے کیمپ آفس میں میونسپل کمشنر سونیتا ریڈی، دیگر مونسپل عہدیداروں اور عملہ کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے ہدایت دی کہ ایچ ایم ڈی اے فنڈز کے تحت 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مونسپل حدود میں شامل نئی کالونیوں اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے ترقی انجام دینے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر سونیتا ریڈی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو ، اس کے لیے عملہ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کی ہدایات پر نئی کالونیوں میں بھی ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ضروری اقدامات جلد عمل میں لائے جائیں گے۔ اس اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین محمد علی خان بابر سمیت دیگر معزز افراد اور مونسپل عہدہ دار بھی موجود تھے۔