شادنگر 13 / جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر پولیس حدود میں پیش آئے ایک خاتون کے قتل کے کیس میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں شاد نگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے شمس اباد ڈی سی پی نارائن ریڈی مخاطب کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی شناخت جارویلا ہیریا عمر 53 سال، مٹوگڈا تانڈا، چودور گاؤں، نواب پیٹ منڈل، محبوب نگر ضلع ہے۔ شادنگر پولیس اسٹیشن میں دارا مونی وینکٹیا اپنی بیوی دارامونی گنگماں گمشدگی کو لے کر تلاش کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔ اس ضمن میں شادنگر پولیس۔ یس او ٹی۔ کرائم ٹیم اور دیگر نے مل کر خاتون کے قتل کے معمہ کو حل کر لیا۔ شمش اباد ڈی سی پی نارائن ریڈی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم تنہا خاتون کو پاکر کسی طرح اپنی جانب راغب کرتے ہوئے قریب میں واقع سیندھی خانہ لے جاکر سندھی پلا کر جنگلی علاقے میں لے جا کر خاتون کے پاس موجود طلائی زیورات کو زبردستی چھین کر خاتون کا قتل کر دیا۔ گرفتار ملزم تحقیقات کے دوران قتل کے جرم کو قبول کیا۔۔ شمش اباد ڈی سی پی نارائن ریڈی نے میڈیا کے سامنے ملزم کو پیش کیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ ضبط شدہ چاندی کی پازیب جس کا وزن 48 تولہ ہے۔ ایک سونے کی ناک کی دال جس کا وزن دو گرام ہے۔ ایک عدد شیمسنگ کی پیڈ فون۔ اور 500 روپے نقد ملزم کے پاس ضبط کیا گیا۔