شادنگر ‘ خانگی کمپنی میں دھماکہ ‘ 6 افراد ہلاک

   

حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) خانگی کمپنی میں زوردار دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور 15 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ شادنگر میں ہوا۔ بتایا گیا کہ کمپنی میں کام کے دوران کمپریسر گلاس بھٹ پڑا ۔ دھماکہ کی شدت سے مزدوروں کی نعشیں کمپنی کے باہر گر پڑیں اور سارے علاقہ میں خوف پیدا ہوگیا ۔ دھماکہ کی آواز کو قرب جوار میں بھی محسوس کیا گیا ۔ اطلاع پر ضلع انتظامیہ مقام حادثہ پہونچے اور راحت کاری شروع کی گئی ۔ مہلوک افراد کی نعشوں اور زخمی افراد کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور زخمیوں کے بہتر علاج کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ زخمی افراد میں چند کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ متوفی مزدوروں کی شناخت جاری ہے ۔ عہدیدار رات دیر گئے تک کمپنی کے پاس موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق شادنگر کے مضافات میں ساؤتھ گلاس کمپنی میں مزدور روزآنہ کی طرح کام کر رہے تھے کہ اچانک گلاس کمپریسر پھٹ پڑا ۔ شادنگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع