شادنگر میں آر ٹی سی ڈرائیور کا اقدام خودکشی

   

شادنگر یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر آر ٹی سی ڈرائیور محمد خواجہ نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ناگرکرنول ضلع کے رہنے والے محمد خواجہ شادنگر آر ٹی سی ڈپو میں ڈرائیور کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے ۔ گذشتہ 26 روز سے ار ٹی سی ملازمین کی ہڑتال چل رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے معاشی حالت کافی ابتر ہوگئے ۔ معاشی حالات سے دوچار ہونیکی وجہ سے گھر کے افراد نے زرعی کام کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کرنے میں اور آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا دیرینہ مطالبہ پر حکومت کے سخت رویہ سے ہڑتال 26 ویں دن میں داخل ہوگئی ۔ آر ٹی سی ڈرائیور محمد خواجہ نے ایک طرف حکومت کا آر ٹی سی ملازمین کو لیکر سخت رویہ اور دوسری طرف گھر کے معاشی حالت و مشکلات سے دلبرداشتہ ہوکر نامعلوم زہرلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ آر ٹی سی جے اے سی کنوینر نرسمہلو نے بتایا کہ 37 سالہ محمد خواجہ کو فوری طور پر علاج کے مقصد سے محبوب نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔