پولیس کی سخت جدوجہد کے بعد وزراء اور قائدین کی واپسی، واقعہ پر ٹی آر ایس حلقوں میں بے چینی
شادنگر: شادنگر اسمبلی حلقہ کے تین منڈلوں میں منعقدہ مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لیے ریاستی وزراء شریمتی سبیتا اندرا ریڈی، ایرابلی دیاکر رائو، مقامی رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو، ضلع پریشد چیرمین شریمتی انیت ریڈی اور دیگر مقامی سیاسی قائدین کے ہمراہ شاد نگر حلقہ کے دورہ پر تھے۔ اسی دوران شاد نگر حلقہ کے بی جے پی قائدین نے ریاستی وزراء کے کاروں کے قافلہ کو جگہ جگہ روکا۔ بی جے پی قائدین نے روزگار، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور دیگر امور کو لے کر دھرنا منظم کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی وزراء کے کاروں کے قافلہ میں جگہ جگہ روکاوٹ پیدا کرنے والے بی جے پی قائدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ احتجاجی بی جے پی قائدین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو کافی جدوجہد کرنا پرا۔ ڈی سی پی پرکاش ریڈی شاد نگر حلقہ کو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی وزراء شریمتی سبیتا اندرا ریڈی، ایرابلی دیاکر رائو نے شاد نگر اسمبلی حلقہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ ریاستی وزراء کے دورہ شاد نگر کے موقع پر وزراء کے کاروں کے قافلہ کو بی جے پی کارکنوں کی جانب سے روکنے واقعہ کو لے کر ٹی آر ایس پارٹی قائدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین نے بی جے پی قائدین کی حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ بی جے پی کارکنوں کی جانب سے ریاستی وزراء کے کاروں کے قافلہ کو روکنے کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس سکیوریٹی میں مزید اضافہ کردیا اور آخرکار پولیس کی سخت نگرانی میں ریاستی وزراء اور دیگر اہم قائدین کو محفوظ طریقہ سے روانہ کیا۔