شادنگر میں دو میعادوں کے بعد کانگریس کا قبضہ

   

Ferty9 Clinic

حلقہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کامیاب امیدوار کے شنکر کا تیقن، عوام کی جانب سے خیرمقدم

شادنگر۔ 3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی امیدوار کے شنکر نے اپنے قریبی حریف بی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو کو 7432 ووٹوں سے ہرا دیا۔ شادنگر اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی رنگا ریڈی ضلع میں واقع لاٹس کالج اف انجینیئرنگ گنڈی پیٹ حمایت ساگر میں کی گئی۔ کچھ ٹیکنیکی خرابی کی بنا پر قریب دو گھنٹے تاخیر سے ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ شروع ہوا۔ ابتدائی مرحلے سے ہی کانگریس پارٹی امیدوار کے شنکر ہر ایک راؤنڈ میں اگے چل رہے تھے۔ کانگریس پارٹی امیدوار کی لیڈ کو بی آر ایس پارٹی کے امیدوار نے ایک مرتبہ بھی پیچھے نہیں کیا۔ شادنگر اسمبلی حلقہ میں جملہ 1،94،027 ووٹس پول ہوئے۔ کانگریس پارٹی امیدوار کے شنکر نے 76،947 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے قریبی حریف بی آر ایس پارٹی امیدوار وائی انجیا یادو نے جملہ 70،385 ووٹ حاصل کیے۔اسی طرح پوسٹل بیلٹ ووٹس کانگریس پارٹی کے امیدوار کے شنکر کو 870 ووٹ حاصل ہوئے۔ اور بی ار ایس پارٹی کے امیدوار انجیا یادو کو 304 حاصل ہوئے۔ کانگریس پارٹی امیدوار کے شنکر بحیثیت اپنے اسمبلی شاد نگر میں جیت حاصل کرنے کی اطلاع پا کر کاؤنٹنگ ہال پہنچ گئے۔ بعد اذاں الیکشن ریٹرننگ افیسر نے شادنگر اسمبلی حلقہ سے کامیاب ہونے والے امیدوار کے شنکر کو کامیابی کا سرٹیفیکیٹ حوالے کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے شنکر نے کہا کہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے شادنگر اسمبلی حلقہ کے عوامی مسائل کو حل کرنے ساتھ ہی ساتھ حلقہ کی ترقی کی طرف خصوصی توجہ مبذول کریں گے۔ کامیابی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد شاد نگر واپس ہونے کے دوران تما پور۔کتور۔ اور شادنگر ٹاؤن میں پارٹی قائدین اور عوام کی جانب سے شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ ایم ایل اے چولا پلی پرتاپ ریڈی۔ شام سندر ریڈی۔ وینکٹ رام ریڈی۔ کے علاوہ دیگر کئی ایک قائدین موجود تھے۔