شادنگر ۔ رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر ٹاؤن میں سری کاکتیہ ٹیلنٹ اسکول میں کمسن بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سمر کیمپ کاکتیہ ٹیلنٹ اسکول پرنسپل سواتی ریڈی کی سرپرستی میں منعقدہ کیا گیا۔ اور سمر کیمپ 2022 میں کامیاب بچوں میں ایوارڈس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ نیو پاور کنگ فو اکیڈیمی کے کوچ احمد کی قیادت میں کنگ فو کے طالب علموں نے سمر کیمپ تقریب میں حصہ لیا اور ایوارڈز جیتے۔ تقریب میں شاد نگر شطرنج اکیڈمی کے طلباء اور والدین نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔