شادنگر میں شیرخوار بچی کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل

   

اندرون 24 گھنٹے بے رحم باپ گرفتار، اے سی پی کو شلکر کا انکشاف
شادنگر ۔ شاد نگر اے سی پی کوشلکر نے اے سی پی آفس شادنگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 9 ماہ کی پریا نامی بچی کے قتل کے کیس کی تیزی کے ساتھ تحقیقات کرتے ہوئے کیس میں ملوث بے رحم باپ کو 24 گھنٹے کے اندر شادنگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شاد نگر اے سی پی کوشلکر نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوے بتایا کہ پولیس نے بتایا کہ رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر حلقہ کے بپانی گٹہ تانڈہ کے رہنے والا بے رحم باپ نریش نے اپنی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ بے رحم باپ نریش نے پولیس کو تفتیش کے دوران قتل کے جرم کو قبول کیا۔ اس کی بیٹی پریا، جو کہ 9 ماہ کی بچی تھی صحیح دیکھ بھال نہیں کی۔ پریا کو نادانستہ طور پر قتل کر دیا، اور 9 ماہ کی بچی کی نعش دور مقام پر ایک تھیلے میں ڈال کر پھینک دیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی پریا کا اس کے گھر کے اندر گلا گھونٹ کر قتل کیا۔نعش کو . فرخنگر کے نواحی علاقے کشن نگر روڈ پر واقع بیف کمپنی کے پیچھے ایک ویران علاقے میں کچرے کے تھیلے میں پھینک دیا۔شادنگر پولیس نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ڈی سی پی شمش آباد اور اے سی پی شاد نگر کی ہدایات پر شاد نگر کے انسپکٹر نوین کمار، کے وینکٹیشورلو ایس آئی، اور پولیس کی ٹیم نے کل سہ پہر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ تو اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔اس کے ساتھ ساتھ جہاں نعش پھینکی گئی تھی پولیس نے تفصیلی معائنہ کیا ۔ شاد نگر کے انسپکٹر، ایس آئیز اور پولیس عملہ کی کامیابی کروائی اے سی پی کوشلکر نے ستائش کی۔