شادنگر میں صفائی خدمت پروگرام

   

رکن اسمبلی ویرلاپلی شنکر اور دیگر قائدین و عہدیداروں کی شرکت

شادنگر 25 / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماحول کو صاف رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ لوگ رضاکارانہ طور پر صفائی کے پروگرام شروع کریں اور معاشرے کے لیے ایک مثال بن کر کھڑے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے شاد نگر کے جونیئر کالج میں منعقدہ صفائی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ میونسپل کمشنر وینکنا نے چہارشنبہ کو سرکاری جونیئر کالج کے احاطہ میں مقامی بلدیہ کے زیر اہتمام صفائی خدمت پروگرام کا انعقاد کیا۔شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور ذاتی طور پر کالج کے احاطہ سے ناکارہ پودوں کی صفائی کی۔ ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے بڑے پیمانے پر حصہ لیا اور صفائی کا کام شروع کیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے کہا کہ ماحول کی صفائی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ صفائی کا کام خود انجام دے کر کالج کو صاف ستھرا رکھنے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے تمام ناپاک ماحول کو صاف کرنے پر زور دیا۔ اس پروگرام میں میونسپل کمشنر وینکنا، کالج پرنسپل سرویسوار ریڈی، کانگریس سینئر قائدین محمد علی خان بابر، چندی تروپت ریڈی، اگنور بسوام اپا۔ سری کانت ریڈی، آندے موہن، گندراتی بالاراجو گوڈ، بچالی نریش، مبارک علی خان، سینو اور دیگر نے شرکت کی۔