شادنگر میں لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) شادنگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی جو اینٹ کی بھٹی میں کام کرنا پسند نہیں کرتی تھی ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ تلسی جو اڑیسہ کے متوطن کوماجی کی بیٹی تھی ۔ یہاں شادنگر کے علاقہ میں ایک اینٹ کی بھٹی میں کام کرتی تھی ۔ اس لڑکی کے والدین زبردستی اس سے اینٹ کی بھٹی میں کام کروا رہے تھے اور یہ کام لڑکی کو پسند نہیں تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس شادنگر مصروف تحقیقات ہے۔