بی آر ایس کے کئی عوامی نمائندوں کی کانگریس میں شمولیت ، سی پرتاب ریڈی کا خطاب
شادنگر 26 / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہم نے ناانصافی والی بی ار ایس پارٹی کو چھوڑ کر عوام کے ساتھ انصاف کرنے والی پارٹی کی طرف آئے ہیں۔ ہمیں پارٹی میں کوئی نوکری یا پھر کوئی عہدہ نہیں چاہیے، ہم ایماندار ویرلاپلی شنکر کو جیتانے کے لیے کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اسی لیے کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم ایل اے پرتاپ ریڈی نے موضع چودرہ گوڑہ میں منعقدہ کانگریس پارٹی کارکنان اور مقامی عوامی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی امیدوار ویرلا پلی شنکر کی جیت کے لیے سخت محنت کریں گے۔ شادنگر حلقہ چودر گوڈہ منڈل پارٹی صدر راجو کی صدارت میں میٹنگ کی گئی ، شادنگر حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار ویرلاپلی شنکر اور سابقہ ایم ایل اے چولا پلی پرتاپ ریڈی، سابقہ زیڈ پی ٹی سی شیام سندر ریڈی۔ زیڈ پی ٹی سی وشالا شراون ریڈی اور دیگر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پرتاپ ریڈی نے اس موقع پر اہم کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی میں ناانصافیوں اور غیر قانونی کاموں کا راج ہے۔ بی ار ایس پارٹی صرف اور صرف بلند بانگ دعوی اور وعدوں کے ذریعہ عوام کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہیں۔ زیڈ پی ٹی سی۔ سابقہ زیڈ پی ٹی سی لیڈران ، ایک اقلیتی لیڈر اور کئی سرپنچ ان کے ساتھ آئے، اور دیگر مقامی عوامی نمائندے، اہم لیڈران کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آرہے ہیں۔بی ار ایس کی بدعنوان حکومت سے تلنگانہ کی عوام تنگ ا چکی ہے۔ اس موقع پر بی ار ایس پارٹی سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے چار سو سے زائد افراد کو کانگرس پارٹی کا کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں شامل کر لیا۔