شادنگر کے 6 منڈلوں پر ٹی آر ایس قائدین کامیاب

   

Ferty9 Clinic

فرخ نگر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم قائدصدر منڈل پریشد منتخب

شادنگر 7 / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر اسمبلی حلقہ کے تمام چھ منڈلوں کی منڈل پریشد پریسیڈنٹ ( ایم پی پی ) کی کرسیوں پر ٹی آر ایس پارٹی کے قائیدین نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بنائی۔ فرخنگر منڈل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مسلم قائد کو فرخنگر منڈل پریشد پریسیڈنٹ منتخب کیا گیا اور وہ مسّلم قائد بھی ٹی آر ایس پارٹی سے ہی وابستہ ہیں۔ فرخنگر منڈل پریشد پریسیڈنٹ کی حیثیت سے مسلم قائد خواجہ ادریس احمد نے ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فرخنگر منڈل ایم پی پی عہدے منتخب ہونے ہیں۔ اس کے علاوہ فرخنگر منڈل کواپشن ممبر کی حیثیت سے محمد محمود بھی صرف ایک ووٹ سے کامیاب ہوے ہیں۔ فرخنگر وائس ایم پی پی کی حیثیت سے شریمتی ماچا رام مونیکا بھی ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی پی عہدے کیلئے پولنگ آفیسر کی نگرانی میں ایم پی پی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ وائس ایم پی پی کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔ کتور منڈل پریشد کی حیثیت سے مدھو سدھن ریڈی۔ کشم پیٹ منڈل پریشد پریسیڈنٹ کی حیثیت سے راویندر یادو جو کے مقامی ایم ایل اے کے بڑے فرزند ہیں۔ نندی گاوں منڈل پریشد پریسیڈنٹ کی حیثیت سے شریمتی پرینکا۔ کندورگ منڈل پریشد پریسیڈنٹ کی حیثیت سے بی جنگیا۔ چودر گوڈا منڈل پریشد پریسیڈنٹ کی حیثیت سے شریمتی سی یادماں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔فرخنگر منڈل میں منتخبہ ایم پی ٹی سی ارکان نے ہاتھ اٹھا کر ایم پی پی کو منتخب کیا۔ فر خنگر منڈل میں جملہ 17 ایم پی ٹی سی ارکان میں سے ایک موضع چولہ پلی ایم پی ٹی سی بلا مقابلہ ٹی آر ایس پارٹی کے منتخب ہونے اور 7 ٹی آر ایس۔ 7 کانگریس۔ اور 2 آزاد ایم پی ٹی سی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ فرخنگر منڈل ایم پی پی کی حیثیت سے خواجہ ادریس احمد کے منتخب ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی ٹی آر ایس اور اقلیتی قائدین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور خواجہ ادریس احمد کی بکثرت گلپوشی کی گئی اور آتش بازی کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی۔