شادیوں سے متعلق اندیشوں کو دور کرنے شعور بیداری

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ: سید ریاض الدین ایڈوکیٹ اور قاضی محمد ظہیر الدین ایڈوکیٹ نے مسلانوں میں جاری پریشانی و الجھن کے شکار افراد میں شعور بیداری لانے کی خاطر اپنا صحافتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام اندیشوں اور بدگمانی سے اپنے بچوں و رشتہ داروں میں 18 سال کی تکمیل پاچکے لڑکیوں کی شادی بیاہ میں حائل روکاوٹوں سے بچیں۔ قاضی ظہیر الدین ایڈوکیٹ اور ریاض الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج ملک کے مختلف گوشوں سے لڑکیوں کی شادی بیاہ کیلیے 21 سال کے قانون کے نفاذ سے عوام و سرپرست تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ ایسا کوئی قانون عمل میں نہیں آیا بلکہ صرف پارلمینٹ میں بل پیش کی گئی ہے۔ جسکے بعد مختلف جماعتوں کے قائدین مزکورہ قانون کو مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کے بعد سلیکیٹ کمیٹی سے رجوع کرینگے مابعد حکومت کو رپورٹ پیش کرینگے بعد ازاں مذکورہ بل پارلیمنٹ میں منظور کیا جائیگا۔
صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
نظام آباد :محمد بلیغ احمد اسٹاف رپورٹر نظام آباد روزنامہ منصف کی والدہ ماجدہ کی طبیعت ناساز ہے ۔ محترمہ گذشتہ ایک ماہ سے حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ جناب بلیغ احمد نے تمام سے گذارش کی ہے کہ ان کی والدہ ماجدہ کی صحت کیلئے دعاء کریں ۔