حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شادیوں اور دیگر تقاریب میں ڈرون سے شوٹنگ برسوں سے ایک رجحان رہا ہے ۔ اسے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے نوجوان شیوا ریڈی اور ششی وردھن ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد کے گرم گوڈا سے ہیں ایک گروڈ ڈرون خریدا ہے ۔ وہ رنگین کاغذات کے ساتھ آسمان سے پھول برسانے کی مشق کررہے ہیں ۔ گروڈ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں تاکہ اسے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کم قیمت پر متوسط طبقے تک رسائی حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے تین کلو تک پھول اور کاغذات رکھنے کے لیے ایک ڈبہ بنایا ہے اور اس کے ڈھکن کھولنے کے لیے چھوٹی موٹریں لگائی ہیں ۔ شادی و دیگر تقاریب میں اس کے استعمال سے ہم بھی اپنی آمدنی کا ذریعہ بنائیں گے ۔۔ ش
