سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، جناب محمد معین الدین و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے تعاون و اشتراک سے 3 نومبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوا جس میں والدین نے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس معہ فوٹوز رجسٹریشن کروائے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کی یہ کوشش و کاوش کہ شادی کو آسان و سہل کیا جائے یہاں پوری ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے علاوہ اُنھیں فیس بُک، یو ٹیوب اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ اس پروگرام کی رپورٹ نشریات سے قارئین کی بڑی تعداد نے مبارکباد دے رہی ہے۔ آج کے پروگرام کا آغاز قاری چاند پاشاہ کی قرأت سے ہوا۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز نے کہاکہ جناب زاہد علی خان کی مہم شادی کو آسان اور لین دین و اسراف سے پاک رکھتے ہوئے ایک ڈش پر اس تقریب کو انجام دی جائے، ثمرآور ثابت ہورہی ہے اور مسلمان مسجدوں میں نکاح کو ترجیح دیتے ہوئے اسلامی اُصول و اقدار پر شادیوں کی تقریب انجام دے رہے ہیں لیکن بعض گھرانے سانچق اور مہندی تقریب کو دوسرے نام دیتے ہوئے تقاریب کررہے ہیں جو بالکلیہ طور پر غلط ہے۔ حال ہی میں ایک رشتہ جناب ماجد انصاری نائب صدر ایف ٹی سی کے لڑکے کا طے ہوا۔ وہ اپنے لڑکے کی شادی بھی سادگی سے انجام پائے۔ مسجد میں نکاح انجام پائے گا اور رخصتی وہیں سے ہوگی۔ دلہن والوں سے کسی قسم کے مطالبہ و بے جا رسومات سے بھی گریز کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شیخ سیادت علی نے کہاکہ یہ پروگرام صرف پیامات کے لگانے کا شعبہ نہیں بلکہ اس مقدس عمل کو کامیاب و کامران بنانے اور جو بے جا رسومات معاشرہ میں پیدا ہوچکے ہیں اُس پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہاکہ موجودہ مسلم معاشرہ بڑی گمبھیر صورتحال سے گزر رہا ہے۔ رشتہ کے اس معاملہ میں فریقین کو فراخدلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آج کے اس پروگرام میں جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر نے جو والدین بیرونی ممالک میں برسر روزگار تھے اور وہ رشتہ کے ضمن میں پروگرام میں شرکت کی۔ اُنھیں مختلف کاؤنٹرس جو پروگرام میں لگائے گئے واقف کروایا۔ سید نثار احمد جو برسہا برس سے دوحہ قطر میں برسر روزگار تھے، اپنے وطن حیدرآباد واپس ہوئے۔ اپنے لڑکے کے لئے رشتہ کی تلاش میں اس پروگرام میں شرکت کی اور جس مستحسن انداز میں یہاں رشتوں کے لگانے کا نظم ہے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ اس پروگرام کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ دو بہ دو پروگرام میں حسب سابق پروگرامس کی طرح کاؤنٹرس کا نظم کیا گیا۔ رجسٹریشن کاؤنٹر پر محترمہ ترنم خان، افسر، خضر النساء، یاسمین، فرحت، فردوس اور کمپیوٹرس کاؤنٹر پر جبین النساء ، نشاط، حناء ، یاسمین، انجینئرنگ کاؤنٹر پر میر انورالدین، شاہد حسین، محمدی اور دوسرے موجود تھے۔ میڈیسن کاؤنٹر پر ڈاکٹر سیادت علی، ڈاکٹر دردانہ کے علاوہ دوسرے کاؤنٹرس پر ناظم علی، ناظم الدین، صالح بن عبداللہ باحازق، کوثر جہاں، ثانیہ، لطیف النساء، لطیفہ اسد، شہناز، شاہانہ و دیگر والینٹرس نے خدمات انجام دیتے ہوئے والدین کو رشتوں کے ضمن میں آسانی فراہم کی۔ شہ نشین پر صالح بن عبداللہ باحازق، محمد احمد، میر انورالدین، ڈاکٹر محمد ایوب حیدری، سید ناظم الدین اور دوسرے موجود تھے۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر کے علاوہ محترمہ فرزانہ اور محمد نصراللہ خان نے بھی رہنمائی کی۔ انجینئرنگ کاؤنٹر پر اسکرین پروجیکٹر کی مدد سے لڑکوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مشاہدہ کروایا گیا۔ پروگرام کی تشہیر کے لئے ملک ہی نہیں بیرونی ممالک تک اس کو پہنچانے کے لئے فیس بُک، یو ٹیوب اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ پہنچانے کا نظم کیا گیا۔ اس پروگرام کو راست ٹیلی کاسٹ کرنے جناب فہیم انصاری، عابد، معین انچارج اور اُن کی ٹیم نے معاونت کی۔ جبکہ اس کی فوٹو گرافی جناب شیخ نظام الدین لئیق نے کی۔ پروگرام کا 4 بجے شام اختتام عمل میں آیا۔ جناب شاہد حسین نے کارروائی چلائی اور تمام کا شکریہ ادا کیا۔