حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : شادیوں کے موسم کے قریب آتے ہی جیویلری کی معروف برانڈ جویالکاس نے اپنے مقبول شادیوں کے فیسٹیول جویا لکاس وواہ اتسو کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیسٹیول 15 نومبر سے یکم دسمبر 2024 تک جاری رہے گا ۔ جو دلہنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے شاندار برائیڈل کلکشن اور زبردست ڈسکاونٹس پیش کرے گا ۔ ہنر مندی کی بھر پور روایت اور معیار کی پاسداری کے ساتھ جویا لکاس دلہن جیویلری کے لیے سب سے بہترین نام ہے وواہ اتسو میں سونے ، ہیرے اور قیمتی پتھروں کے خوبصورت اور منفرد ڈیزآئن پیش کئے گئے ہیں ، جو ہر دلہن کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے تیار کئے گئے ہیں ۔ جویالکاس اپنے گاہکوں کو خوشی کا اور بھی بڑا موقع فراہم کررہا ہے ۔ ہر ایک لاکھ روپئے یا اس سے زیادہ کی سونے کی خریداری پر 10 گرام چاندی کا بار مفت دیا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گاہکوں کو تمام ہیرے ، ان کٹ ہیرے اور قیمتی پتھروں پر 25 فیصد کی رعایت مل رہی ہے ۔ یہ خصوصی پیشکش جویا لکاس کے تمام شوروم پر دستیاب ہیں جو اس موسم کو شادی کی جیویلری کے انتخاب کے لیے مثالی بناتی ہیں ۔ جویالکاس کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیرمین جوئے الکاس نے اس آفر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ جویا لکاس میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شادی ایک اہم موقع ہے اور جیویلری ان یادگار لمحوں کو خاص بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ وواہ اتسو ہماری طرف سے محبت کا جشن ہے ، جس میں ہم اپنی گاہکوں کو خصوصی برائیڈل کلکشن اور غیر معمولی قیمتیں پیش کررہے ہیں ۔ ہم ہر دلہن اور اس کے خاندان کے اس خاص سفر کا حصہ بننے کی توقع رکھتے ہیں ۔ ‘ جویالکاس وواہ اتسو کا مقصد شادی کی جیویلری خریدنے والوں کا پسندیدہ انتخاب بننا ہے جو اپنی مرضی کے مطابق برائیڈل کلکشن ، بے مثال دستکاری اور بہترین کسٹمر سرویس فراہم کرتا ہے ۔ سنہری ڈیزائنز کی نفاست سے لے کر دلکش ہیرے کے ٹکروں تک ، یہ تہوار ہر دلہن کے منفرد ذوق اور انداز کے مطابق انتخاب کی وسیع رینج پیش کرتا ہے ۔ وواہ اتسو صرف خصوصی رعایتوں کا موقع نہیں بلکہ ایک ذاتی نوعیت کا خریداری کا تجربہ بھی فراہم کرتا ہے تاکہ ہر دلہن اپنے اہم دن کے لیے جیویلری کا انتخاب کرتے ہوئے خاص محسوس کرے ۔ جویا لکاس کی شاندار کلکشن کی وسیع رینج کے ساتھ یہ شادیوں کا موسم حقیقت میں یادگار بننے کا وعدہ کرتا ہے ۔ جویالکاس وواہ اتسو سے فائدہ اٹھائیں جو 15 نومبر سے یکم دسمبر 2024 تک جاری رہے گا ۔ اپنے قریب ترین جویا لکاس شوروم پر جائیں اور اپنی شادی کی جیویلری کے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں ۔۔