شادی بیاہ میں سادگی پر خیر و برکت کا نزول

   


سلطان پیٹ بچکنڈہ میں عقد نکاح تقریب سے علماء کا خطاب
بچکنڈہ۔ مولانا عمران رحمانی کا عقد مسعود دختر محمد ابراہیم قریشی کے ساتھ بروز جمعرات صبح 11 بجے سلطان پیٹ میں سادگی کے ساتھ انجام پایا۔تقریب میں مہمانان خصوصی مولانا موسٰی خان حسامی حیدرآباد، مولانا مجیب الدین حسامی ، مفتی عبدالمعز شامزی نے شرکت کی۔ خطبہ نکاح سے قبل مولانا موسیٰ خان نے خطاب میں کہا کہ نکاح کو سادگی کے ساتھ انجام دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جس نکاح میں سادگی ہوتی ہے اس نکاح میں خیر و برکت کا نزول ہوتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ نکاح دیندری کی بنیاد پر کیا جانا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ علماء کی قدر کروتمہارے اندر دیندار ی آئے گی ورنہ بے دینی ہوگی۔ اگر امت علماء کی ناقدری کرے گی تو بے دینی آئے گی۔ مفتی عبدالمعز شامزی امام و خطیب مسجد بسم اللہ، مٹ پلی نے خطبہ نکاح پڑھا۔ اس موقع پر مفتی احمد مولانا نواز، مولانا رضوان القاسمی، مولانا عبدالعلیم فاروقی، مولانا محمد مولانا، مولانا محبوب، مولانا عبدالرحیم ، مفتی عبدالعزیز ، حافظ مدار، حافظ جبار، شیخ جاوید کوآپشن ممبر، محمد حاجی کے علاوہ دیگر علماء و حفاظ ، سیاسی، سماجی قائدین، قریش برادران، رشتہ دار، عزیز و اقارب، دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔