شادی تقاریب کیلئے اجازت ضروری

   

Ferty9 Clinic

کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی پر انتباہ : تحصیلدار
سرپور ٹاون : تحصیلدار ندیم اللہ خان نے آج اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت اور ضلع کلکٹر راہول راج کی ہدایت کے مطابق شادی بیاہ کی تقاریب میں لڑکی کی طرف سے صرف 25 مہمانوں کی شرکت اور لڑکے کی طرف سے 25 مہمانوں کی شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور شادی بیاہ کی تقریب میں covid 19 کے قواعد پر سختی سے عمل آوری کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے کہا کہ دن بدن بڑھتے کرو نا کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹر نے ایک قدم اٹھایا ہے، شادی بیاہ کی تقریب کیلئے تحصیل آفس سے اجازت لینا ضروری ہے اور بغیر اجازت شادی بیاہ کی تقریب منعقد کرنے پر ریاستی حکومت کے قواعد کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا علاج صرف سماجی دوری ہے اس لیے ہر ایک کو سماجی دوری فاصلہ بنائے ماسک استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ دیا زیادہ تر اپنے اپنے مکانات میں محفوظ رہنے کا بھی عوام کو مشورہ دیا تاکہ اپنے اور اپنے اہل و عیال کی جانوں کی حفاظت ہوسکے ۔