شادی تقریب میں رشتہ داروں کا کرسیوں سے حملہ ، 3 زخمی

,

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع سوریا پیٹ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن اور دلہے کے ارکان خاندان کے درمیان گرما گرم بحث ہونے کے بعد ہاتھا پائی اور کرسیوں سے حملے کی نوبت آگئی جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو قریبی دواخانہ لے جایا گیا ۔ شیورام ریڈی سرکل انسپکٹر کوڈاڑ رورل پولیس اسٹیشن سے بتایا کہ یہ شادی سوریا پیٹ کے کوڈاڑ منڈل کے اجئے اور ضلع پرکاشم آندھرا پردیش کی اندراجہ کے درمیان ہوئی تھی ۔ 29 اکٹوبر کو رسومات انجام دیئے گئے ۔ اسی دوران تقریب کے دوران دلہا اور دلہن والوں کے درمیان شادی کا جلوس نکالنے کے مسئلہ پر بحث و تکرار ہوئی ۔ دونوں گروپ نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہونچکر شکایت درج کرلی ہے ۔۔