مسروقہ اشیاء ضبط، گڈی ملکاپور پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) شادی خانوں سے کیمرے اور بھاری لینسیس کا سرقہ کرنے والی دو رکنی ٹولی کو گڈی ملکاپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پروین کمار 43 سالہ ساکن کاروان اور بھکشیٹی 44 سالہ ساکن عطاپور جو پیشہ سے فوٹوگرافرس ہیں، کم وقت میں زیادہ رقم کمانے کیلئے شادی خانوں میں نشانہ بناتے ہوئے کیمرے اور لینس کی چوری کرتے تھے۔ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں شادی تقاریب میں جب فوٹوگرافرس مصروف رہتے، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمرے اور لینس کا سرقہ کرلیا کرتے تھے اور ضرورتمند فوٹوگرافرس کو فروخت کرتے تھے۔ گرین ہاؤس فنکشن ہال گڈی ملکاپور میں دتیہ نامی فوٹوگرافر فوٹوز لینے میں مصروف تھا، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ دونوں اس کے بیاگ سے لینس کا سرقہ کرلیا تھا جس کی قیمت ستر ہزار بتائی گئی۔ لینس کا سرقہ کرنے کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔ دتیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ 16 نومبر کو مغل کا نالہ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ بائیک پر سوار پروین کمار اور بھکشپتی دونوں مقام سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے انہیں پکڑ کر کاغذات طلب کئے تو ان کے پاس گاڑی کے کاغذات موجود نہیں تھے۔ انہیں پولیس اسٹیشن لیجاکر تفتیش کرنے پر بتایا کہ یہ گاڑی ابراہیم پٹنم علاقہ سے سرقہ کی گئی تھی اور ساتھ ہی مختلف شادی خانوں سے کیمرے اور لینس کا سرقہ کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ دونوں سارقوں نے قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گڈی ملکاپور، کلثوم پورہ، عطاپور، میرپیٹ، میلاردیوپلی اور راجندرانگر پولیس حدود میں واقع شادی خانوں سے سرقہ کیا ہیں۔ دونوں کے قبضہ سے بائیک، کیمرے اور لینس کو ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ش