شادی خانہ کی دیوار منہدم 4 افراد ہلاک ‘ عنبر پیٹ میں حادثہ

   

حیدرآباد 11 ۔ نومبر (سیاست نیوز) عنبر پیٹ میں نو تعمیر کردہ شادی خانہ کی دیوار منہدم ہونے کے سبب چار افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ اتوار کی دوپہر گول ناکہ عنبرپیٹ میں واقع پرل گارڈن فنکشن ہال میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کی تقریب تھی اور اس کے آغاز کے فوری بعد دیوار منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں چار افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ملبہ میں دبے متاثر افراد کو نکالنے جی ایچ ایم سی کے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کا استعمال کیا گیا ۔ ڈی سی پی ایسٹ زون رمیش ریڈی نے جائے حادثہ پر پہنچ کرمعائنہ کیا اور کہا کہ مالک نے بغیر کوئی پلر بڑی دیوار تعمیر کی تھی جسکے نتیجہ میں یہ سانحہ پیش آیا۔ فنکشن ہال مالک کے خلاف لاپر واہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ۔